35

رویندرا جدیجا کا ٹیسٹ میں 300 وکٹیں لیکر نیا ریکارڈ

فوٹو : بی سی سی آئی

فوٹو : بی سی سی آئی

کانپور: بھارت کے آل راؤنڈر رویندرا جدیجا ٹیسٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بائیں ہاتھ کے اسپنر بن گئے۔

جدیجا نے 300 وکٹیں لینے کا اعزاز بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میں حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی ہی گیند پر بنگلا دیشی بلے باز خالد احمد کا کیچ پکڑ کر وکٹ لی۔

بائیں ہاتھ کے اسپنرز میں سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ 433 وکٹیں لیکر پہلے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈینیل وٹوری 362 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں؛ بھارت نے ٹیسٹ میں تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ٹیسٹ میں وکٹوں کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد رویندرا جدیجا ان 11 کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں اور 3ہزار رنز مکمل رکھے ہیں۔

رویندرا جدیجا سے قبل بھارت کے کپل دیو اور روی چندرن ایشون نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

ٹیسٹ میچز کی تعداد کے حساب سے 300 وکٹیں اور 3ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ دیکھا جائے تو رویندرا جدیجا نے یہ کارنامہ 74 میچز میں انجام دیا ہے جبکہ انگلینڈ کے سابق کھلاڑی ایئن بوتھم نے 72 میچز میں ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں