[ad_1]
کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدار ت ان کے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں شہر میں ٹریفک سگنلز چوراہوں، بازاروں اور شاہراہوں پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوران اجلاس کمشنر نے کہا کہ ٹریفک سگنلز اور دیگر مقامات پر پیشہ گداگروں کی بھرمار سے شہری پریشان ہیں، ان کی روک تھام کے لیے گداگروں کے خلاف کوششوں کو مو ثر بنانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنرز اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف مربوط کارروائی کریں۔
کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ متعلقہ اداروں اور غیر سرکاری تنظیمون کا تعاون حاصل کریں اور ان عناصر اور عوامل کو تلاش کریں جو ان کے پیچھے کام کر رہے ہیں اور گداگری کا سببب ہیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی شاہ، ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو، اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز جاوید عالم، اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو سجاد ابڑو، سیکریٹری آر ٹی اے اور ایس پی ٹریفک جنوبی اور دیگر نے شرکت کی جبکہ دیگر ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں گداگری کو کاروباری نیٹ ورک بنانے والو ں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کریں گے، اجلاس میں گرا گری کی وجوہات کو دور کرنے کے لیے بھی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
اس ضمن میں لاوارث بھکاری بچوں کے لیے بحالی سینٹر بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا جہاں پر انہیں تعلیم و تربیت اور کھانا فراہم کیا جاسکے۔ بڑی عمر کے بے سہارا بھکاریوں کے لیے بھی لائحہ عمل بنانے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو، محکمہ سوشل ویلفیئر گداگری کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں بالخصوص بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کا تعاون حاصل کیا جائے گا تاکہ ساتھ ساتھ ان کی بحالی کے لیے بھی کام کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو نے بتا یا کہ اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز اور دیگر سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز گاہے بہ گاہے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں اور کئی گداگروں کے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے بھی کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر وسطی طلحہ سلیم نے بتا یا کہ ضلع وسطی میں دس سے زائد پیشہ وار گدا گر گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعو د بھٹو نے بتا یا کہ مختلف انٹر سیکشن اور دیگر مقامات سے 27 گداگر گرفتار کیے گئے ہیں۔
تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں پشیہ ور گداگروں کی وجہ سے شہریوں کو درپیش پریشانیوں کو دور کرنے کی کوششوں سے اآگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ گداگر دوبارہ واپس آجاتے ہیں اس سے نمٹنے کےلیے مختلف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
[ad_2]
Source link