50

کراچی پولیس چیف کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ سے متعلق اجلاس کا انعقاد

[ad_1]

  کراچی: کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ون کے حوالے سے کراچی پولیس آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سندھ سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ ، چیف ٹیکنیکل آفیسر ، ڈی آئی جی ایڈمن کراچی رینج ، اے ڈی آئی جی ایڈمن اور پروجیکث ڈائریکٹر و دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ون میں ریڈ زون ایریا اور ایئر پورٹ کوریڈور میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے اجلاس کے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اس موقع پر کراچی پولیس چیف نے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری جملہ امور و اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات بھی جاری کیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں