30

ایشیائی ترقیاتی بینک خیبرپختونخوا کیلیے320 ملین ڈالرفراہم کرے گا

  اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 320 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ایشین ڈیولپمینٹ بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 320 ملین ڈالر کی رقم کی منظوری دے دی ہے۔

اس رقم کے ذریعے خیبرپختونخوا رورل روڈز ڈیولپمنٹ پراجیکٹ  کے تحت صوبے میں تقریباً 900 کلومیٹر طویل سیلاب سے متاثرہ دیہی علاقوں کی سڑکوں کو اپ گریڈ کرے گا جس سے دیہی علاقوں میں محفوظ اور بلا تعطل رابطہ بحال ہو سکے گا۔

اس منصوبے میں موسمیاتی اثرات سے محفوظ ڈیزائن اورپائیدارسڑکوں کی تعمیر کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے،  یہ منصوبہ حکومت کو طویل مدتی پائیدارحل کی تیاری میں مدد کرنے کے لیے تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرے گا، جس سے صوبے کے روڈ نیٹ ورک کی پائیداری میں اضافہ ہوگا۔

یہ اہم منصوبہ وقت کی بچت سمیت نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرے گا اور خیبر پختونخوا کے لاکھوں باشندوں کے لیے اقتصادی مواقع تک رسائی میں اہم کردار کا حامل ہوگا۔

اس کے علاوہ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سڑکوں کی نشاندہی کر کے ان کی پائیدار تعمیر کا آغاز بھی کیا جائے گا ، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پائیدارانفرا اسٹرکچر کی تعمیر پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کا ایک اہم جزو ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں