اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام بنیادی اصلاحات کرنے سے ہوگا۔
اسلام آباد میں پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے۔ ملک میں ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی۔ بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔ مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، پائیدار معاشی استحکام کے لیے بنیادی اصلاحات ناگزیرہیں۔پاکستان کا بینکنگ سیکٹربہتری کی جانب گامزن ہے۔ حکومت پالیسی فریم ورک دے گی، بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کوسہولیت فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے معاشی ترقی کیلئے اقدامات کے جا رہے ہیں، مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہورہی ہے۔ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام اس صورت ہوگا جب ہم بنیادی اصلاحات کریں گے۔ ہمیں اصلاحات کی جانب جاناہوگا، ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو بڑھانا ہے۔ ہماری معیشت جس جگہ پر موجود ہے ہمیں اسے استعمال کرتے ہوئے ملک میں معاشی استحکام لانا ہے۔
وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا بینکنگ سیکٹر بہتری کی جانب گامزن ہونے کی خوشخبری ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے حکومت کا پالیسی فریم ورک فراہم کرنے کا عزم اور بینکنگ سیکٹر کا سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ دونوں مل کر معاشی ترقی اور مالیاتی استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بینکنگ سیکٹر میں بہتری کا مطلب ہے کہ سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوگا، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کو مالی معاونت ملے گی اور عام شہریوں کے لیے بھی بینکاری خدمات تک رسائی آسان ہوگی۔