[ad_1]
نائیجر: نائیجیریا میں مسلمانوں کی سالانہ تقریب میں شرکت کے لیے جانے والے افراد کی کشتی الٹنے سے 150 افراد لاپتا ہوگئے۔
خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی ریاست نائیجر کی ایمرجنسی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ بابا نے کہا کہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ رات گئے نائیجیر ریجن کے علاقے موکوا میں پیش آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشتی میں 300 افراد سوار تھے جو مسلمانوں کے سالانہ مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جا رہے تھے تاہم دیگر افراد کی تلاش کا کام جارہی ہے۔
عبداللہ بابا نے کہا کہ مزید افراد کو بچانے کے لیے امدادی کارکن کوششوں میں مصروف ہیں۔
خیال رہے کہ نائیجیریا میں کشتیوں کے حادثات اکثر پیش آتے ہیں اور ان حادثات کی وجہ گنجائش زائد افراد کے سوار ہونا، ناقص انتظامات اور قواعد کی خلاف ورزی بتائی جاتی ہے۔
نائیجیریا میں اس طرح کے حادثات بارشوں کے سیزن جون سے نومبر کے دوران اس وقت زیادہ پیش آتے ہیں جب دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہوتا ہے اور سیلابی صورت حال پیدا ہوتی ہے۔
رواں برس جون میں کوارا ریاست کے دریائے نائیجر میں لکڑی کی کشتی ٹوٹنے سے 108 افراد ڈوب گئے تھے، جس میں 250 سے زائد افراد سوار تھے۔
[ad_2]
Source link