29

دفاعی منصوبوں کے لیے 45 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا—فوٹو: پی آئی ڈی

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا—فوٹو: پی آئی ڈی

  اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی منصوبوں کے لیے 45 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ سمیت دیگر اہم منصوبوں کے لیے رقم جاری کرنے کی منظور دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جہاں ای سی سی نے اینٹی ریبیز ویکسین کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی، جس کے تحت فی وائل قیمت 891.65 روپے سے بڑھا کر 1980 روپے کر دی گئی اور اضافی قیمت امپورٹ شدہ مواد کے خرچے کو پورا کرے گی۔

ای سی سی نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ملازمین کے الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ کیا، ملازمین کے لیے ڈیلی الاؤنس میں 20 گنا اضافے کی منظوری سے مالی اثر 264.744 ملین روپے ہوگا۔

پاکستان میں کوپ 29 کی تیاری کے لیے 150 ملین روپے کے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے،کوپ 29 نومبر کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوگا جہاں پاکستان اپنے ماحولیاتی اقدامات کو عالمی سطح پر پیش کرے گا۔

اجلاس میں جنوبی ایشیائی گیمز کی میزبانی کے لیے 400 ملین روپے کی درخواست پر مزید غور کیا گیا اور مزید تفصیلات کے ساتھ دوبارہ منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیرخزانہ کی زیرصدارت دفاعی منصوبوں کے لیے 45 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی اور موجودہ مالی سال میں مختلف دفاعی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں