39

ن اور ق لیگ کے 2 اراکین کیخلاف آرٹیکل 63 اے کی کارروائی، رکنیت ختم ہونے کا امکان

[ad_1]

مسلم لیگ (ن) اور ق لیگ کی جانب سے اپنے دو اراکین کے خلاف بھیجے گئے ریفرنس پر اسپیکر آفس نے آرٹیکل 63 اے کی کارروائی شروع کردی جس کے تحت دونوں کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے کا امکان ہے۔

اسپیکر آفس کے ذرائع کے مطابق آرٹیکل 63 اے کے تحت اپنے اراکین کے خلاف کارروائی کیلیے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف جبکہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے اسپیکر آفس کو ریفرنس بھیجا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسپیکر نے اسے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جس میں دونوں اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ممبران قومی اسمبلی عادل بازائی اور الیاس محمد چوہدری کے خلاف دونوں جماعتوں کے صدور کی جانب سے ریفرنسز بھیجے گئے۔

مزید پڑھیں: آرٹیکل 63 اے پر نظرثانی درخواستیں منظور؛ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

عادل خان بازائی کے خلاف ریفرنس پاکستان مسلم لیگ ن جب کہ الیاس محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس پاکستان مسلم لیگ ق کی طرف سے دائر کیا گیا
جس میں کہا گیا ہے کہ ممبران نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھیں: 63 اے کا فیصلہ قبول کرتے ہیں مگر میچ فکسنگ نہیں ہونی چاہیے، فضل الرحمان

عادل خان بازائی قومی اسمبلی کے حلقہ 262 (کوئٹہ -1) جبکہ الیاس محمد چوہدری حلقہ 62 (گجرات ) سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز کو فالو کرنے کے پابند ہیں،ریفرنسز میں ممبران کے خلاف فوری کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں