42

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

شارجہ: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں شام 7 بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی، پاکستان ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا اور سری لنکن ویمن ٹیم کی قیادت چماری اتھاپتھو کریں گی۔

اس سے قبل ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں