41

گرفتاری کا خدشہ؛ علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کیلیے درخواست

متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کے لیے راہداری ضمانت دی جائے،علی امین گنڈا پور:فوٹو:فائل

متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کے لیے راہداری ضمانت دی جائے،علی امین گنڈا پور:فوٹو:فائل

 پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔

پشاور ہائی کورٹ میں دائر راہداری ضمانت کی درخواست میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے موقف اختیار کیا کہ میرے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا کا وزیراعلی ہوں۔ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔ راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوسکے۔

درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں