45

قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قلات کے علاقے نرمک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

لیویز ذرائع نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت خیر جان لہڑی کے نام سے ہوگئی۔

لیویز کے مطابق مقتول کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں