25

راولپنڈی میں مختلف منصوبوں پرکام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی سخت

چینی باشندوں کی سیکورٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی:فوٹو:فائل

چینی باشندوں کی سیکورٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی:فوٹو:فائل

 راولپنڈی: کراچی ایئرپورٹ کے قریب  چینی شہریوں کو ٹارگٹ کیے جانےکےبعد راولپنڈی میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور غیر ملکیوں سمیت کاروبار کرنے اور تفریح کے لیے آنے والے چینی و غیر ملکیوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی حافظ کامران اصغر نے سیکورٹی کو مزید فول پروف رکھنے کے گائیڈ لائنز کے ساتھ  ڈویژنل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کردیا  جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر چائنیز و غیر ملکیوں کو  دہشت گردوں وملک دشمن ایجنسیوں سے شدید خطرات  لاحق ہیں جس کی وجہ سے چاہئنز و دیگر غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کی ضرورت ہے۔

مراسلے کے مطابق کروٹ ہائیڈرو اور کہوٹہ آزاد پتن منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور باشندوں کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔راولپنڈی میں جوچینی باشندے بالوں کا کام کرتے ہیں  اور جو گھوم پھر کر کاروبار کرتے اور جو ہوٹلوں میں رہائش پذیر ہیں ان کی بھی سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔  ہوٹل انتظامیہ کو آگاہ کیا جایے کہ چینی و غیر ملکیوں کی سیکورٹی کے لیے سیکورٹی گارڈ رکھیں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کریں۔اسپتالوں میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی کا بھی مناسب انتظام کیا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ  چینی و غیر ملکی بغیر سیکورٹی کسی جگہ بھی سفر نہ کریں۔

مراسلے میں مزید کیا گیا ہے کہ جہاں چینی و غیر ملکیوں کی رہائش ہو اور زیادہ آنا جانا ہو وہاں سرچ آپریشن تواتر سے کیے جائیں اور پیڑولنگ رکھی جائے اورچینی و غیر ملکیوں کے ساتھ کام کرنے والوں کی سیکورٹی کلیئرنس کروائی جائے سرکل آفیسر اور ایس ایچ اوز ایسے علاقے جہاں چینی باشندے رہائش پذیر ہیں ان آبادیوں کا ریکارڈ مرتب کریں اورجہاں ہو کام کررہے ہیں یا  رہاہش پذیر ہیں وہاں کی انتظامیہ کو پابند کیا جایے کہ وہ چینی شہریوں کی آمد و رفت  کو محدود کرکے بغیر سیکورٹی کہیں آنے جانے نہ دیں۔ راسلے میں سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی جانب سے ڈویژنل ایس پیز سے کہاگیا ہے کہ خود  روزانہ کی بنیاد پر چینی و غیر ملکیوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیں و سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔  ہدایات و سیکورٹی انتظامات پر عمل درآمد اشد ضروری ہے غفلت برتنے پر متعلقہ آفیسر خود زمہ دار ہوں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں