46

ملتان ٹیسٹ؛ شائقین کی عدم دلچسپی! اہم انکلوژرز کا داخلہ مفت کردیا

[ad_1]

مداحوں کی جانب سے غیر حاضری پر فیصلہ کیا گیا ہے، بورڈ (فوٹو: پی سی بی)

مداحوں کی جانب سے غیر حاضری پر فیصلہ کیا گیا ہے، بورڈ (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران شائقین کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے شائقین کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شائقین کرکٹ کیلئے میچ کا تیسرا اور چوتھا روز فسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز میں شائقین کرکٹ کیلئے فری کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز دورانِ کمنٹری انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیک ایتھرٹن نے شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی پر انگلش کمنٹیٹر کا طنز

مائیک ایتھرٹن نے دورانِ کمنٹری ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں