24

پی ٹی آئی احتجاج کے دن ایوان عدل میں شیلنگ کرنے والے دو اہلکار معطل

  اسلام آباد: پی ٹی آئی احتجاج کے دن ایوان عدل میں شیلنگ کرنے والے دو اہل کار معطل ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے دونوں اہل کاروں کو معطل کرکے شوکاز نوٹسز جاری کردئیے، دونوں اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے ساتھ ایوان عدل میں شیلنگ کی، دونوں اہلکاروں کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے ساتھ شوکاز کا جواب دینے کا وقت دے دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کے مطابق دونوں اہل کاروں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایوان عدل کے اندر شیل پھینکے،  دونوں اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے، میرٹ پر انکے خلاف انکوائری کی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں