31

سائنسی تجربے کیلئے طالب علم نے 700 انڈے کھالیے

ہارورڈ: کیا آپ ایک مہینے میں 700 انڈے کھانے کا تصور کر سکتے ہیں؟ ویسے تو یہ بات عجیب لگتا ہے لیکن حال ہی میں ہارورڈ کے ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ نے مطالعے کیلئے اور ایک ماہ میں 700 کے قریب انڈے کھالیے۔

دراصل طالب علم کو صرف مرغ غذا پر مبنی خوراک اور اس کے کولیسٹرول کی سطح پر اثرات کا مطالعہ کرنا تھا جس کے لیے اس نے 1 ماہ تک 700 کے قریب مرغی کے انڈے کھائے۔

ہارورڈ میڈیکل کے طالب علم نک نوروٹز نے ایک ماہ میں تقریباً 700 انڈے کھائے جسکے نتیجے میں عام توقعات کے برعکس اس خوراک نے ایل ڈی ایل کی سطح کو کم کرنے میں مدد کی اور اس کی کی سطح میں تقریباً 20 فیصد کمی پائی گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نوروٹز نے اپنی یوٹیوب ویڈیو پر اس بات کا اظہار کیا تھا کہ اس نے تقریباً 60 درجن انڈے کھانے کے اس نایاب تجربے کو شروع کرنے سے پہلے کئی چیزوں کا ‘قیاس’ کیا تھا کہ اس مہینے کے آخر تک اس کے ایل ڈی ایل (کم کثافت لیپو پروٹین) میں اضافہ نہیں ہوگا اور ایسا ہی ہوا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں