27

آئینی ترامیم کا مسودہ منظر عام پر لانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

  اسلام آباد: مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ منظر عام پر لانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں آئینی ترمیم کے مسودے کو منظر عام پر لانے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 ویں آئینی ترمیم میں بھی عوامی رائے لی گئی اور اسی طرح موجودہ آئینی ترمیم میں بھی پبلک ایٹ لارج کو رائے دینے کا حق ملنا چاہیے۔ ایک دن میں آئینی ترمیم پاس کرانا جمہوری اور پارلیمانی اُصولوں کی نفی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اپنے قوانین بھی کسی مجوزہ قانون سازی کو آفیشل گزٹ میں پبلش کرنے کا کہتے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ کم از کم پبلک ایٹ لارج کو اس آئینی ترمیم پر رائے دینے کے لیے 8 ہفتے کا وقت ملنا چاہیے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں