[ad_1]
اسلام آباد: فنانس ڈویژن نے کراچی دھماکے میں ہلاک 2 چینی انجینیئرز کے آئی پی پی سے جاری مذاکرات میں شامل ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحت جاری کر دی۔
اپنے بیان میں فنانس ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے ذریعے آئی پی پیز کے حوالے سے پیدا ہونے والا کوئی بھی تاثر گمراہ کن اور بے بنیاد ہے۔
فنانس ڈویژن کے مطابق حکومت کے آئی پی پیز سے مذاکرات جاری ہیں اور اس میں وہ پاور پلانٹ بھی شامل ہے جس میں ہلاک چینی انجینیئرز نے کام کیا تھا۔
مزید پڑھیں؛ کراچی میں ہلاک چینی انجینئر قرض ری شیڈولنگ مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے، وزیر خزانہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ کراچی میں ہلاک چینی انجینیئرز قرض ری شیڈولنگ مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جو چینی انجینیئرز اپنی جان سے گئے ہیں وہ چائنیز آئی پی پی سے منسلک اور چین سے توانائی کے قرضوں کی ری شیڈولنگ پر ہونے والے مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے۔
[ad_2]
Source link