[ad_1]
لاہور: 7 سالہ بچی کو زیادتی کی نیت سے اغوا کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
اچھرہ پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی نیت سے 7 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے ملزم اللہ دتہ کو شاہ جمال دربار سے گرفتار کرلیا، جس نے پولیس کو تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک گھنٹے سے بچی کی ریکی کررہا تھا، جس کے بعد زیادتی کے لیے اسے اغوا کیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچی علیزے کو اغوا کرکے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ بچی علیزے اپنے والدین اور چچا کے ساتھ دربار پر فاتحہ خوانی کے لیے آئی تھی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بچی اور اہل خانہ سے ملاقات، کرکے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ملزم اللہ دتہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link