44

کم وقت میں رنگوں کی بنیاد پر چاکلیٹس کی چھانٹی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم



 

امریکی شہری ڈیوڈ رش نے اپنی کلر کوڈنگ کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے کم وقت میں مختلف رنگوں کی چھانٹی کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

آئیڈاہو کے رہائشی ڈیوڈ رش نے 57.78 سیکنڈ میں 17.6 اونس مونگ پھلی والے M&M چاکلیٹ کو رنگ کے لحاظ سے چھانٹ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ڈیوڈ رش، جن کے پاس سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اعزازات ہیں، نے پہلے  M&M کو رنگوں کی بنیاد پر چھانٹنے کا ریکارڈ 1 منٹ اور 14 سیکنڈ میں قائم کیا تھا لیکن بعد میں اس کا ٹائٹل ایک دوسرے شخص نے لے لیا۔

رش نے کہا کہ وہ 1 منٹ سے کم وقت میں رنگوں کی چھانٹی مکمل کرکے ریکارڈ توڑنے کے لیے پرعزم تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ریکارڈ بنانے کا یہ سفر مزاحیہ رکاوٹوں سے بھرا ہوا تھا جیسے کہ میری بیٹی M&Ms  کو پانی میں ڈال دے یا میرے بیٹے M&Ms غائب کر دیں جس کی وجہ سے اسٹور کے متعدد چکر لگانے پڑتے۔ لیکن میں نے ثابت قدم رہا ۔

رش 57.78 سیکنڈ میں 17.6 آونس Peanut M&M کو چھانٹ کر ریکارڈ پر دوبارہ قبضہ کرنے اور اپنے ذاتی ہدف سے تجاوز کرنے میں کامیاب رہے۔

 



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں