32

موٹروے زیادتی کیس؛ سزائے موت کیخلاف اپیل کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

لاہور ہائی کورٹ میں موٹر وے زیادتی کیس کے مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی  بینچ نے مجرم عابد ملہی اور شفقت علی بگا کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ مجرم شفقت بگا کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سینیر وکیل دوسری عدالت میں مصروف ہیں وقت دیا جائے۔

تفتیشی افسر کی جانب سے کیس رپورٹ پیش کی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس میں جرم ثابت ہونے پر عابد ملہی اور شفقت علی بگا کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں