38

شیشے پر ہتھوڑے سے دراڑیں ڈال کر مصوری کرنے والا فنکار

[ad_1]

لندن میں ایک آرٹسٹ تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے اور اسکی وجہ اس کی شیشے پر ہتھوڑے مار کر پینٹنگ کی انوکھی صلاحیت ہے۔

نیل شکلا نامی مصور ایک باصلاحیت خود سیکھا سِکھایا فنکار ہیں جو شیشے کے کینوس میں ہتھوڑے مار کر تصیور تخلیق کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

خوبصورت تصویر بنانے کے لیے شیشے کے پینلز کو ہتھوڑے سے مارنا عجیب بات لگتی ہے لیکن یہی چیز نیل شکلا کے فن کو بہت دلکش بناتی ہے۔

مختلف قسم کے دھاتی ہتھوڑوں اور چھنیوں کا استعمال کرتے ہوئے، لندن میں مقیم آرٹسٹ نیل شیشے کو آہستہ آہستہ توڑتے ہیں جس سے دراڑیں پیدا ہوتی ہیں جو بالآخر واضح اور تفصیلی تصویر پر منتج ہوتی ہیں۔

یہ ایک آرٹ کی شکل ہے جس کے لیے بےانتہا صبر اور فولادی اعصاب کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ہتھوڑے کی ایک مار میں بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، نہ ہی بہت زیادہ زور سے اور نہ ہی بہت ہلکی۔

زیادہ طاقت سے یا غلط جگہ پر ہتھوڑا مارنے کے نتیجے میں شیشے پر بڑی دراڑیں پڑ سکتی ہیں جو آرٹ ورک کو برباد کر سکتی ہیں اور فنکار کی پوری محنت ضائع کرکے اسے شروع سے کام کا آغاز کرنے پر مجبور کرسکتی ہے۔

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں