[ad_1]
اٹلی میں ایک افسوسناک واقعے میں کار حادثے کے شکار شہری کی 39 سالہ یادداشت چلی گئی۔
اٹلی میں ایک 60 سالہ شہری ہٹ اینڈ رن حادثے کے بعد اپنی زندگی کو معمول پر لانے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے جس نے کوما میں جانے کے بعد خود اپنے آپ سے متعلق اور اہلخانہ سے متعلق سمیت 39 سالہ تمام یادداشت گنوادی۔
ذرا آپ 1980 کی دہائی میں رہنے کا تصور کریں اور پھر اچانک آج کے دور میں اپنی آنکھ کھولیں۔ اسمارٹ فونز، خودکار گاڑیاں، مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا جیسی چیزیں حقیقی زندگی کے سائنس فکشن کی طرح لگیں گی اور ہر وہ شخص جسے آپ جانتے تھے اب یا تو مر چکے ہوں یا شکل و صورت تبدیل ہوچکی ہوں۔
یہ کسی ہالی ووڈ فلم کا پلاٹ لگتا ہے لیکن یہ ایک اطالوی شخص لوسیانو ڈی ایڈامو کی زندگی کی کہانی ہے جو 2019 میں ہٹ اینڈ رن حادثے کے بعد گزشتہ 39 سال کی یادوں سے محروم ہو گیا۔
کوما سے بیدار ہونے کے بعد اسے یقین تھا کہ وہ 24 سال کا ہے اور اپنی 19 سالہ منگیتر سے شادی کا انتظار کر رہا ہے۔
لوسیانو نے اپنے سامنے کھڑی بوڑھی عورت کو نہیں پہچانا جو اس کی بیوی تھی۔ اس 30 سالہ آدمی کو بھی پہنچان نہیں پایا جو اسے 'باپ' کہہ کر مخاطب کررہا تھا۔ مزید برآں وہ آئینے میں خود اپنا آپ دیکھ ڈر گیا جہاں نوجوان شخص کے بجائے بوڑھے شخص کا عکس موجود تھا۔
[ad_2]
Source link