28

وزیر خزانہ کی ریمیٹ پروگرام پر عملدرآمد کیلیے مزید فعال اور مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت


اسلام آباد:

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ریونیو موبلائزیشن، انویسٹمنٹ اور ٹریڈ پروگرام (ریمیٹ) پر مجموعی پیش رفت کو سراہتے ہوئے مختلف شراکت داروں کو پروگرام کے تحت حتمی نتائج کے فوری عملدرآمد کے لیے مزید فعال، موثر اور مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ریمیٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کا مقصد کمیٹی کے گذشتہ اجلاس میں محصولات کومتحرک کرنے ، سرمایہ کاری کے ماحول، تجارت اور کلی معیشت کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینا تھا۔

اس پیش رفت کا مقصد میکرو اکنامک استحکام کو مضبوط بنانا اور پائیدار اور جامع ترقی کے لیے سازگار حالات فراہم کرنا ہے محمد اورنگزیب نے پروگرام پر مجموعی پیش رفت کو سراہا اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ پروگرام کے تحت حتمی نتائج کے فوری عملدرآمد کے لیے مزید سرگرم اور مربوط حکمت عملی اختیار کریں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ خود پروگرام کی مختلف سرگرمیوں، اہداف اور نتائج کی نگرانی کریں گے تاکہ یہ پروگرام بروقت اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب رہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں