45

شاہ رخ خان نے 95 دن سے گھر کے باہر بیٹھے مداح کو ملاقات کیلئے بلالیا

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے 95 دن سے گھر کے باہر بیٹھے مداح کو ملاقات کیلئے بلالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنونی مداح بالی ووڈ کنگ سے ملاقات کیلئے جھارکھنڈ میں اپنا کمپیوٹر سینٹر بند کرکے ممبئی پہنچا اور گھر کے باہر ہی ڈیرے ڈال کر بیٹھ گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر شاہ رخ خان فین پیج نے بالی ووڈ اسٹار کی اپنے مداح سے ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق شاہ رخ خان سے ملاقات کے خواہشمند مداح نے بالی ووڈ کنگ سے ملاقات کیلئے منت کے باہر 95 دن تک انتظار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ بالی ووڈ اسٹار نے اپنی 59 ویں سالگرہ منائی تھی، اس موقع پر ممبئی میں انکی رہائش گاہ منت کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے اور سالگرہ کی مبارکباد دینے پہنچی۔

کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے شاہ رخ خان کے گھر کے باہر پولیس کی نفری بھی تعینات رہی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں