[ad_1]
اسلام آباد:
جمعیت علمائے اسلام(ف) نے کہا ہے کہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن کا جو رویہ سامنے آیا ہے وہ کسی صورت جمہوری نہیں ہے، جعلی مینڈیٹ والی اسمبلی کی قانون سازی کو ہم مسترد کرتے ہیں۔
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جعلی مینڈیٹ والی اسمبلی نے جو قانون سازی کی ہے اسے مولانا اور ہم مسترد کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے بانی چیئرمین کو سہولیات سے محروم رکھنے کی بھی مذمت کی ہے، آج مشاورت ہوئی ہے کہ حکومت نے کل شب خون مارا ہے، حکومت نے کسی اور کو نہیں اپنے آپکو توسیع دینے کی کوشش کی ہے۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کی دوسری سیاسی جماعتوں سے ملکر پارلیمنٹ اور پارلیمان کے باہر ملکر جدوجہد کریں گے۔
اس سوال پر کہ کیا کیا پی ٹی آئی اور جے یو آئی ملکر جدوجہد کرسکتے ہیں ؟ اسلم غوری نے کہا کہ آج جو حالات بنے ہیں وہ پہلے نہیں تھے۔
ایک اور سوال پر کہ کیا آج جو آئینی بینچ بنا ہے وہ تو چھبسیویں ترمیم کے نتیجے میں بنا ہے کیا جے یو آئی اس غلطی کو تسلیم کرتی ہے؟ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ جب مذاکرات کرتے ہیں تو کچھ لودو ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے فوجی عدالتوں سمیت بہت کچھ اصل مسودے سے نکلوایا ہے، کچھ شقوں کو آج حکومت نے استعمال کیا ہے۔
صحافی کےا س سوال پر کہ کیا کیا بانی پی ٹی آئی کو رہائی ملنی چاہیے؟ ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی میرٹ پر رہائی بنتی ہے تو ضرور ملنی چاہیے، مقدمات پر مقدمات نہیں بننے چاہیئں۔
[ad_2]
Source link