35

آئی ایم ایف کے مطالبے پر انشورنس سیکٹرسے متعلق تین اہم مسودہ قانون متعارف کروانے کا فیصلہ


اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کی جانب سے پاکستان کے انشورنس سیکٹر میں بہتری کے مطالبے پر انشورنس سے متعلق تین اہم مسودہ قانون متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان( ایس ای سی پی )نے انشورنس سے متعلق تین اہم مسودہ قانون تیار کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی نے انشورنس سے متعلق تین اہم مسودہ قانون تیار کرلیے۔ مجوزہ مسودہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قوانین پارلیمنٹ میں پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انشورنس سیکٹرکی تنظیم نو سے ملک میں کاروبار کو سہولت ملے گی، انشورنس سیکٹرکو وزارت تجارت کے بجائے وزارت خزانہ کے ماتحت کیا جائے گا۔ انشورنس میں اصلاحات سے ایس ای سی پی کو ریگولیٹربنا دیا جائے گا۔

مجوزہ قانون کے مطابق صارفین اپنی شکایات کے ازالے کیلیے ریگولیٹرکو درخواست دے سکیں گے، تمام سرکاری انشورنس کمپنیوں کی نجکاری کی جائیگی۔ گاڑیوں کی تھرڈپارٹی انشورنس کا قانون بھی جلد لایا جارہا ہے۔ صوبوں سے تھرڈ پارٹی انشورنس قانون کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں