29

پی آئی اے خریداری کیلیے کے پی حکومت ہر حد تک جائے گی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف


پشاور:

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی حکومت پی آئی اے کی خریداری کے لیے ہر حد تک جائےگی اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی کے نے متعلقہ حکام کو بولی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی آئی اے کو اس نہج تک پہنچانے والے مافیا کی بولی میں دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے لیکن ہم قومی اثاثے کو سیاسی مافیا کے چنگل سے آزاد کر ائے گے اور ایک منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جس نے اس منافع بخش ادارے کو تباہ کیا ہے وہی بولی میں پیش پیش ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ قومی اثاثوں کو سیاسی مافیا ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں اس وقت شریف اور زرداری خاندانوں کی وجہ سے تمام ادارے خسارے میں جکڑے ہوئے ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں