[ad_1]
انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کی 36 ویں سالگرہ پر بیٹے ’اکے‘ کی پہلی تصویر شیئر کردی۔
بھارتی اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ویرات کوہلی اپنے دونوں بچوں کو پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ان کی تین سالہ بیٹی وامیکا اپنے والد کے بائیں ہاتھ میں جھول رہی ہے جبکہ بیٹے کو انہوں نے بیلٹ کے ذریعے سینے پر باندھ رکھا ہے۔
انوشکا شرما نے تصویر میں اپنے دونوں بچوں کے چہروں کو دل والے ایموجیز سے چھپادیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ انوشکا نے اپنی پوسٹ میں سالگرہ کا لمبا نوٹ لکھنے کے بجائے اپنے جیون ساتھی کیلئے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دل اور بری نظر سے بچنے کے ایموجیز کا انتخاب کیا۔
اطلاعات کے مطابق انوشکا اور ویرات پرسکون زندگی گزارنے اور پرائیویسی کے لیے خاندان سمیت لندن منتقل ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ انوشکا اور ویرات کے ہاں 15 فروری 2024 کو بیٹے ’اکے‘ کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ 2021 میں دونوں نے بیٹی وامیکا کو خوش آمدید کہا تھا، جوڑے کی شادی 17 دسمبر 2017 کو ہوئی تھی۔
[ad_2]
Source link