44

وزیر تعلیم سندھ کی کراچی بورڈ کے پوزیشن ہولڈر طلبا سے ملاقات، انعامی رقم کے چیکس کی تقسیم

[ad_1]


کراچی:

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کراچی بورڈ امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبا سے ملاقات کی اور ان کو انعامی رقم کے چیکس دیے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ سے کراچی میٹرک بورڈ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم حافظ عبدالرافع اور طالبات رومیسہ عمران اور  رخسار سومرو نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

وزیر تعلیم سندھ نے تینوں طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں انعامی رقم کے چیکس دیے جس کے تحت سرکاری اسکول دہلی ہائی اسکول کے  پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم حافظ عبدالرافع کو دو لاکھ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی الخلیل اسکول کی طالبہ رومیسہ عمران کو ڈیڑھ لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی لٹل فوکس اسکول کی طالبہ رخسار سومرو کو ایک لاکھ روپے کے انعامی چیک حوالے کیے گئے، اس موقع پر طلبا کے والدین بھی موجود تھے۔

سید سردار علی شاہ نے کراچی بورڈ امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب عمل کو تحفے میں لیب ٹاپ دیا۔ اس دوران غیر رسمی انداز میں بات چیت کے دوران وزیر تعلیم نے کہا کہ بااعتماد نوجوان ہمارے مستقل کی روشن ضمانت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوزیشن حاصل کرنا اختتام نہیں بلکہ علم کے سفر کو جاری رکھنا ہی اصل کامیابی ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ اصل کامیابی کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب آپ دوسروں کے کام آ سکیں، انہوں نے طلبا کو کامیابی کا سفر جاری رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں