43

طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریا اور ابھیشیک نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

بالی وڈ کی معروف جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن طلاق کی افواہوں کی زد میں ہیں، لیکن حالیہ اطلاعات کے مطابق یہ جوڑی ایک بار پھر فلمی پردے پر اکٹھے نظر آنے والی ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور فلم ساز منی رتنم اپنی نئی ہندی فلم میں اس جوڑی کو کاسٹ کرنے جا رہے ہیں۔

منی رتنم نے اس سے قبل 2007 کی فلم گرو میں ایشوریا اور ابھیشیک کو ایک ساتھ کاسٹ کیا تھا جس کے سیٹ سے ان کی لوو اسٹوری کا آغاز ہوا تھا اور بعد میں انہوں نے فلم راون میں بھی اس جوڑی کو اکٹھا پیش کیا۔ اب اطلاعات ہیں کہ منی رتنم ایک اور دلچسپ کہانی پر کام کر رہے ہیں جس میں یہ جوڑی پھر سے جلوہ گر ہوگی۔

واضح رہے کہ حالیہ افواہوں کے مطابق ابھیشیک بچن اور اداکارہ نمرت کور کے درمیان تعلقات کی خبریں بھی زیر گردش ہیں، جبکہ ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ہیں۔ 

نمرت کور نے ابھیشیک کے ساتھ رومانوی تعلقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ابھیشیک صرف دوست ہیں۔ دونوں اداکاروں کی جانب سے ان خبروں پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں