54

جمی شیرگل، تمنا بھاٹیہ اور اویناش تیواری کی تھرلر فلم ’سکندر کا مقدر‘ کب ریلیز ہوگی؟

نیٹ فلکس کی بہت انتظار کی جانے والی کرائم ڈرامہ فلم ’سکندر کا مقدر‘ 29 نومبر کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس فلم میں جمی شیرگل، اویناش تیواری، تمنا بھاٹیہ اور راجیو مہتا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ 

اس فلم کی ہدایتکاری معروف فلمساز نیراج پانڈے نے کی ہے، جن کی منفرد کہانی سنانے کا انداز نیٹ فلکس کے ناظرین کے لیے ایک شاندار تجربہ بننے والا ہے۔

سکندر کا مقدر کی کہانی ایک ڈکیتی، ایک پولیس افسر کی 15 سالہ تفتیش اور ایک پیچیدہ تعاقب کے گرد گھومتی ہے۔ نیراج پانڈے، جو اس سے قبل نیٹ فلکس کی سیریز “کھاکی: دی بہار چیپٹر” میں کام کر چکے ہیں، اس بار ایک زبردست کرائم اسٹوری کے ساتھ دوبارہ سامنے آئے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں