43

کرن جوہر کی رومانس کی دنیا میں واپسی، ’چاند میرا دل‘ کے نام سے نئی فلم کا اعلان

مشہور فلم ساز کرن جوہر اور دھرما پروڈکشنز نے ایک نئے دور کی رومانوی کہانی کا اعلان کر دیا ہے جس میں اننیا پانڈے اور لکشیہ مرکزی کردار ادا کریں گے۔ 

فلم کا نام ‘چاند میرا دل’ ہے اور یہ پوسٹرز میں موجود جوڑی کی منفرد کیمسٹری اور پُرکشش انداز کو دیکھتے ہوئے ایک دلکش اور معاصر رومانوی کہانی کی پیشکش کرے گی۔

دھرما پروڈکشنز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیے گئے پوسٹرز میں دکھایا گیا ہے کہ اننیا ایک سادہ اور روایتی انداز میں نظر آئیں گی، جو ان کے پچھلے کرداروں سے کافی مختلف ہے۔ لکشیہ، جنہوں نے پچھلی فلم ‘کل’ میں اپنی ایکشن پیکڈ اداکاری سے شائقین کو متاثر کیا تھا، اس بار رومانس کی دنیا میں اپنے فن کو منوائیں گے۔

فلم کے ڈائریکٹر ویویک سونی ہیں، اور فلم کا ٹیگ لائن “پیار تھوڑا پاگل ہونا پڑتا ہے” نے شائقین میں تجسس بڑھا دیا ہے۔ فلم 2025 میں ریلیز کی جائے گی اور شائقین اننیا اور لکشیہ کی اس منفرد جوڑی کو دیکھنے کے لیے بےچین ہیں۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں