43

سدھارتھ ملہوترا ماروتی سوزوکی کی مقبول گاڑی ڈزائر کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ نے اپنی مقبول گاڑی ڈزائر کے چوتھے جنریشن ماڈل کے لیے بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا ہے۔ 

اس موقع پر کمپنی نے سدھارتھ کی جھلک پر مشتمل ایک نیا ٹی وی سی بھی جاری کیا ہے جس میں اداکار کا دلکش اور سجیلا انداز مداحوں کو خوب بھایا ہے۔

ماروتی سوزوکی کے سینئر ایگزیکٹو افسر پارتھو بنرجی نے کہا کہ ہندوستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی نوجوان نسل، جنہیں ہم “تھرائیورز” کہتے ہیں، کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ڈزائر کو ڈیزائن کیا گیا ہے جو ان کے کامیاب طرز زندگی کے عین مطابق ہے۔ ان کے مطابق سدھارتھ ملہوترا جیسے باصلاحیت اور کامیاب نوجوان کو برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا فیصلہ اسی جذبے کی نمائندگی کرتا ہے۔

نئی ڈزائر میں جدید ڈیزائن، انوکھے فیچرز اور بہترین ویلیو شامل ہے، جس سے ماروتی سوزوکی اپنے صارفین کو ایک شاندار تجربہ فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ 

دوسری طرف، اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلمی مصروفیات بھی جاری ہیں اور رپورٹس کے مطابق وہ سارا علی خان اور سیف علی خان کے ساتھ آنے والی فلموں میں بھی نظر آئیں گے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں