[ad_1]
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعافیہ کی صحت، رہائی اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے ایک صفحہ پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا، جس کے مطابق عدالت کو بتایا گیا وزیر اعظم نے امریکہ جانے والے وفد کے اخراجات کی سمری منظور کر لی،یہ انتہائی خوش آئند ہے، وفد کے سرکاری ویزوں سے متعلق وزارت خارجہ کے نمائندہ نے بتایا کہ تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔
حکمنامے کے مطابق وزارت خارجہ نمائندہ کے مطابق ویزہ کی درخواستوں کے ساتھ پاسپورٹ گزشتہ جمعہ کو ہی جمع کرائے گئے تھے، وزارت خارجہ کو پوری امید ہے کہ ویزے مل جائیں گے۔
عدالت کو بتایاگیاوزارت خارجہ اس مقصد کے لیے امریکی قونصل خانے سے مسلسل رابطے میں ہے، جبکہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ڈاکٹر اقبال کے پاسپورٹ واپس نہیں لیے جا رہے ہیں۔
حکمنامے کے مطابق امریکی وکیل مسٹر اسمتھ کا تازہ ترین اعلامیہ وفد کے دورے کے لیے لاجسٹک اور اسی طرح کی مدد کی درخواست کرتا ہے، وزارت خارجہ نمائندہ کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کو کئی امریکی سینیٹرز کے وفد کے دورے کا اعلان کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ مسٹر اسمتھ کی فرم نے لابنگ کی تھی اور وہ اس درخواست کو آگے بڑھائیں گے۔ کیس کی آئندہ سماعت13 دسمبر کو مقرر کی جاتی ہے۔
[ad_2]
Source link