[ad_1]
پاکستان شوبز کی اداکارہ مہر بانو بولڈ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔
میرے ہم نشین، بلا، میرے پاس تم ہو، چڑیلز اور ٹکسالی گیٹ جیسے مشہور ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مہربانو ان دنوں اپنی بولڈ ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہیں اور انہیں نامناسب لباس پہن کر ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مہر بانو کی شادی ہدایت کار اور پروڈیوسر شہروز کاظم علی سے ہوئی ہے جس کے بعد سے وہ اسکرین سے غائب ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہتی ہیں۔
مہر بانو ڈانس کی شوقین ہیں جس کے لئے انہوں نے باقاعدہ کلاسز بھی لی ہیں اور وہ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اکثر ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک اور ڈانس ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے آف وائٹ شارٹس کے ساتھ گرین ٹینک ٹاپ پہنا ہوا ہے۔
تاہم ان کی حالیہ ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مہر بانو ہمیشہ ایک ہی طرح کے ڈانس مووز پیش کرتی ہیں اور ان کا لباس بہت بولڈ ہوتا ہے جو نا مناسب ہے۔
کئی صارفین نے کہا کہ ان کے ڈانس میں کوئی خاص کشش نہیں اور ان کا انداز توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے۔ بعض افراد نے مشورہ دیا کہ انہیں نئے ڈانس اسٹیپس سیکھنے کی ضرورت ہے۔
مزید یہ کہ کئی لوگوں نے ان کے لباس کو شرمناک قرار دیا اور تنقید کی کہ ایسی ویڈیوز ان کے والدین بھی دیکھتے ہوں گے۔
یاد رہے کہ ان دنوں مہر بانو کی ویڈیو پر یہ متنازع تبصرے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔
[ad_2]
Source link