51

چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کی کوئی میٹنگ آج نہیں ہوگی، ذرائع

[ad_1]

چیمپیئنز ٹرافی کے ممکنہ شیڈول اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق اںٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آج کوئی میٹنگ نہیں ہوگی۔


ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق اںٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان رابطے برقرار ہیں تاہم معاملات کو فائنل کرنے کےلیے مزید کچھ وقت درکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات حل ہونے کے بعد ہی شیڈول جاری کرنا ممکن ہوگا تاہم ضرورت پڑنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میٹنگ بُلا سکتا ہے۔

آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل سے متعلق آج کوئی بورڈ میٹنگ نہیں ہورہی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی تنازع؛ ٹورنامنٹ کے مستقبل کا فیصلہ آج ہونے کا امکان

ادھر براڈ کاسٹرز کی طرف سے بھی حتمی جواب کا انتظار ہے جبکہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آمد سےانکار کے بعد انڈین بورڈ پول میچز کے ساتھ، سیمی فائنل اور فائنل بھی نیوٹرل مقام پر کھیلنے کا خواہش مند ہے اور دبئی پاکستان اور بھارت کے میچ کا مجوزہ وینیو ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی؛ شیڈول، لاجسٹک معاملات تاحال فائنل نہ ہوسکے

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اصرار ہے کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان میں نہیں کھیلتی تو پھر ان کے میچز بھی نیوٹرل مقام پر ہی ہونے چاہئیں، پاکستانی ٹیم بھی آئی سی سی کے ایونٹس بھارت جاکر نہیں کھیلے گی۔ براڈ کاسٹرز کی اپنی شرائط ہیں جن کو سامنے رکھ کر چیزوں کو فائنل کیا جانا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں