7

کراچی ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کی بہتات فلائٹ سیفٹی کیلیے خطرہ بن گئی


کراچی:

کراچی ائیرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا(شہری ہوابازی)کے ہینگرز میں کتوں کی بہتات،  آوارہ کتوں کا آزادانہ گشت پروازوں کی  فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرہ بن گیا۔

ذرائع کے مطابق جنرل جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا میں مختلف فلائنگ کلبز کے تربیتی طیاروں اورکم گنجائش والے چارٹرطیاروں کی آمدورفت تسلسل سے جاری رہتی ہے، یہ طیارے شہری ہوابازی کے ہینگر سے ٹیکسی کرتے ہوئےمرکزی رن وے کی جانب روانہ ہوتے ہیں،جس کے بعد یہ ٹیک آف کرجاتے ہیں،مگر اس حساس مقام پر کتوں کی بہتات دیکھی گئی۔

آوارہ جانوروں کا یہ آزادانہ مٹرگشت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، آوارہ کتوں کی بہتات کے سبب جمعے کی  شام ایک آوارہ کتا چھوٹے ساخت کے طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے بچا،اس صورتحال کے سبب شہری ہوابازی ہینگر سے روانہ ہونے والی پرواز حادثے کے اندیشے کے سبب  منسوخ کرنا پڑی۔

اس سے قبل جناح ٹرمینل کے مرکزی رن وے کے اطراف میں بھی آوارہ کتے دیکھے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری ہوابازی کے ہینگرز کے قرب وجوار میں آوارہ جانوروں کے علاوہ فارن ابجیکٹ ڈیبریز(FOD)بھی خطرہ بن چکا ہے۔

چھوٹے ساخت کے تربیتی اور چارٹرطیاروں کو رن وے تک ٹیکسی وے کے دوران زمین پر موجود مختلف چیزوں سے دشواری کا سامنا ہے،لوہے اور دیگر ٹھوس شکل میں موجود ان چیزوں کی وجہ سے طیاروں کے ٹائرپھٹ جاتے ہیں،ٹائر پھٹنے کے سبب پرواز کی منسوخی اور ٹائر کی تبدیلی کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان کا سامنا رہتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں