لاہور میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک افسران نے حل نکالتے ہوئے شہر میں نئے چھ ٹریفک سیکٹرز بنا دیے۔
مراسلے کے مطابق صدر ڈویژن اور کینٹ ڈویژن میں نئے ٹریفک سیکٹرز بنائے گئے ہیں۔ صدر ڈویژن میں جاتی امراء کے قریب ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک سیکٹرز بنائے گئے۔
نواں کوٹ ٹریفک سیکٹر میں دربار شاہ فرید، سبزہ زار چوک، رحیم اسٹور، گولڈ مارکیٹ، یتیم خانہ، سمن آباد چوک شامل ہے۔
شیرا کوٹ ٹریفک سیکٹر میں چوک بابو صابو، چھوٹا بابو صابو چوک، لیاقت چوک، نیازی اڈا، سٹی اڈا اور عبداللہ اڈا سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
نیاز بیگ سیکٹر میں ناکہ موٹروے، ٹھوکر چوک، کٹار بند روڈ، چوک ٹھوکر تا ملٹری کٹ، ازمیر چوک سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ ملتان روڈ سیکٹر میں ملٹری ڈپیو کٹ، ہنجرل وال، ملتان چونگی، منڈی اسٹاپ، اعوان ٹاﺅن، کھاڑک نالہ چوک اور بجلی گھر چوک شامل ہیں۔
نیو ایئر پورٹ سیکٹر میں چترال لین بہار شاہ روڈ، عسکری ٹین، مکمل برکی روڈ، پیرا گون سٹی، ڈی ایچ اے فیز سکس، سیون اور ایٹ شامل کیے گئے ہیں۔
بیدیاں روڈ سیکٹر میں بھٹہ چوک، پی اے ایف گالف کلب، گوہاوا، مکمل بیدیاں روڈ، ایلیٹ سینٹر، ڈی ایچ اے فیز سکس اور رایا کلب شامل ہیں۔ ٹریفک سیکٹر بھوبتیاں کچی کوٹھی کٹ، بھوبتیاں چوک رائیونڈ روڈ بشمول (قزلباش چوک، خیابان چوک، دبئی چوک، بھوبٹیاں چوک) شامل ہیں۔
مسجد یو ٹرن موٹروے عبدالستار ایدھی روڈ بشمول (قزلباش چوک) او پی ایف کا یو ٹرن ایل ڈی اے سوسائٹی، جوبلی ٹاؤن سوسائٹی بشمول (خیابن جناح چوک) جبکہ بھوبٹیاں چوک موہلنوال سلپ ملتان روڈ سمیت (شام چوک) شاہ کام چوک بحریہ ٹاؤن تا رنگ روڈ پل سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔