4

بجلی کی اورکنگ کے ذمہ دار داران کے خلاف بڑی کارروائی


لاہور:

لاہور الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی لیسکو میں کروڑوں روپے اوور بلنگ انکوائری کا تنازع آخری مراحل میں داخل ہوگیا اور  اووربکنگ کے ذمہ داران  افسران کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نیب  نے کہا کہ نیب لاہور نے تحقیقات مکمل کرلیں رپورٹ چئیرمین نیب کو پیش کی جائے گی، لاہور لیسکو نے صارفین کوسال  2024 میں کروڑوں روپے کے اضافی بل ڈالے۔

ذرائع  نے کہا کہ لاہور چیف ایگزیکٹو لیسکو۔ سی ایس ڈی اور ڈائریکٹر کمرشل ابتدائی انکوائری میں ذمہ دار قراردیے گئے، لاہور چئیرمین نیب کے نوٹس میں آنے پر اب اسی ہفتے انکو بریفنگ دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق لاہور چیئرمین نیب کو بریفنگ کے بعد انکوائری پر حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا، لاہوربجلی کی اووربکنگ کے ذمہ داران لیسکو افسران کے خلاف بڑی کارروائی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  لیسکو دو تین ماہ سے تاخیری حربے استعمال کرتا رہا کہ انکوائری مکمل نہ ہو۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں