7

انوشکا اور کوہلی کے بیٹے کے نام کا تُرک زبان میں مطلب کیا؟

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی : فوٹو : فائل

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی : فوٹو : فائل

بھارتی فلم اسٹار انوشکا شرما اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کے بیٹے ‘اکے’ (Akaay) کے نام کا تُرک زبان میں مطلب سامنے آگیا۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 20 فروری کو اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام ‘اکے’ (Akaay) رکھا ہے جوکہ کافی منفرد ہے۔

اسٹار جوڑی کے بیٹے کا نام سُن کر مداح اس نام کا مطلب جاننے میں کافی دلچسپی ظاہر کررہے ہیں، ایسے میں بھارتی میڈیا نے ویرات اور انوشکا کے بیٹے کا نام مطلب بتا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے بیٹے کے نام کا مطلب ‘امر’ اور ‘لازوال’ ہے اور یہ نام سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے۔

مزید پڑھیں: انوشکا اور کوہلی کا بیٹا پیدا ہوتے ہی انسٹاگرام پر چھاگیا

رہورٹ میں بتایا گیا کہ سنسکرت زبان میں ‘اکے’ کو ‘کایا’ کہا جاتا ہے جس کا مطلب ‘جسم’ ہے۔

بھارتی میڈیا نے کوہلی اور انوشکا کے بیٹے کے نام کا مطلب تُرک زبان میں بھی بتایا، تُرک زبان میں ‘اکے’ کا مطلب ‘چاند کی چمک’ یا ‘چمکتا ہوا چاند’ ہے۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن اس جوڑی نے بیٹے کی پیدائش کو 5 دن تک خفیہ رکھا تھا اور پھر 20 فروری کو سوشل میڈیا پر یہ خوشخبری سُنائی۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اسٹار جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں