8

فنی خدمات پر طلعت حسین کیلئے ناپا کی طرف سے اعزازی یادگار

فوٹو : ایکسپریس

فوٹو : ایکسپریس

  کراچی:نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) نے اپنے سابق فیکلٹی رکن اورناموراداکار و صداکار طلعت حسین کو فن اداکاری اوراس کی تعلیم وترویج میں ان کی خدمات کےاعتراف میں ایک یادگار پیش کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ناپا کے سی ای او جنید زبیری اور بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چئیرمین سید جاوید اقبال نے طلعت حسین کے گھر جاکر انہیں یادگار پیش کی۔

اس موقع پر سید جاوید اقبال نے طلعت حسین کی ریڈیو، ٹیلی وژن، فلم اورخاص کر تھیٹر میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلعت اس نسل کے ان چند نمائندوں میں سے ایک ہیں جنھوں نے بڑی نفاست سے اداکاری کے ہر شعبے میں شائقین کو اپنے سحر میں رکھا۔

واضح رہے طلعت حسین ناپا کی فیکلٹی سے دو سال قبل اپنی گرتی صحت کی وجہ سے ریٹائرڈ ہوئے، بیماری کی وجہ سے وہ عموماً کسی سے ملاقات نہیں کرتے لیکن ان کے گھر والوں نے خاص طور سے ناپا کے وفد سے ملاقات کا بندوبست کیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں