7

حکومت کی تشکیل میں پیشرفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

100انڈیکس میں 1075پوائنٹس کا اضافہ۔ بڑھ کر 61539پوائنٹس کی سطح پر آگیا

100انڈیکس میں 1075پوائنٹس کا اضافہ۔ بڑھ کر 61539پوائنٹس کی سطح پر آگیا

  کراچی:پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کیلیے معاہدہ طے پانے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی آگئی۔

آج کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1075پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں 100انڈیکس بڑھ کر 61539پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

امریکی کمپنی کی پاکستان میں نمک کی کان کنی کے شعبے میں 200ملین ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدے، لسٹڈ کمپنیوں کے متوقع اچھے نتائج اور اکثریتی نشستوں کی حامل دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی پر پیش رفت جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا سلسلہ بحال ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 4.49 پوائنٹس کے اضافے سے 60464.24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں