13

جھانوی کپور نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے سے پردہ اٹھا دیا

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے سے پردہ اٹھا دیا۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تو اس وقت یہ فیصلہ لیا تھا کہ وہ اپنی والدہ سے کوئی مدد نہیں لیں گی۔

جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ ان کا اپنی والدہ سری دیوی سے مدد نہ لینے کا فیصلہ اداکارہ کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا اور ندامت ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی چھاپ سے بچنا چاہتی تھیں اس لئے اگر سری دیوی نے کوئی ایکشن کیا تھا تو وہ اس سے الٹ انداز میں اسے کرنا چاہتی تھیں۔

انہوں کہا کہ وہ اپنی ماں کو فلم سیٹ پر آنے سے منع کرتی تھیں اور اب انہیں افسوس ہوتا ہے کہ ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا، وہ بطور ایک سپراسٹار ان کی بہت مدد کرسکتی تھیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں