41

مرغے کی شکل کا فلپینی ہوٹل

[ad_1]

فلپائنز میں 114 فٹ اور 7 انچز بڑے ایک ہوٹل نے دنیا کی سب سے بڑی مرغا نما عمارت کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

نیگروس اوکسیڈنٹل کے علاقے میں واقع کیمپسٹوہن ہائی لینڈ ریزورٹ نے اپنی نئی مرغے کی جیسی عمارت کی رُونمائی کی جس میں 15 ایئر کنڈیشنڈ ہوٹل کمرے موجود ہیں۔

ریکارڈو کانو گواپو کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے تھے کہ ریزورٹ کی نئی عمارت ایسی بنائی جائے جو لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچے۔

انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ ان کا مقصد کچھ ایسا بنانا تھا جس کو لوگ سراہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مرغے کی شکل کی عمارت بنانے کی بنیادی وجہ مقامی ثقافت کو خراج پیش کرنا تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں