42

کراچی: پولیس مقابلے کے بعد زخمی ڈکیت گرفتار، اسلحہ برآمد

کورنگی کے علاقے میں پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی ڈکیت کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر ڈھائی کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان علاقہ مکینوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس سے ملزمان کا ٹکراو ہوگیا۔

پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ایک ملزم جسیم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک پسٹل ، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیا جبکہ ایک ملزم موقع سے فرارہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں