43

پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

[ad_1]

سابق عالمی چیمپئن محمد آصف آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

 تیسری مرتبہ عالمی ٹائٹل کے لیے فائنل میں جگہ بنانے والے محمد آصف کا مقابلہ ایران سے تعلق رکھنے والے ایشین چیمپئن علی گھر غوزلو سے ہوگا۔

قطر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق  پاکستان کے محمد آصف نے سیمی فائنل میں قبرص کے کھلاڑی مائیکل جورجیو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-5 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، سیمی فائنل میں فتح کے ساتھ ہی عالمی چیمپیئن  شپ میں محمد آصف کا سلور میڈل یقینی ہوگیا۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ محمد آصف نے پہلی مرتبہ 2012 میں آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپین شپ جیتی تھی جبکہ 2019 میں محمد آصف  دوسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپئن بنے تھے۔

قبل ازیں جاری عالمی چیمپئن شپ میں محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کے کھلاڑی محمد شہاب کو 1-4 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنائی، پری کوارٹر فائنل میں  محمد آصف نے قطری کیوئسٹ احمد سیف کو جان توڑ مقابلے کے بعد 3-4 سے مات دی تھی، تاہم دوسرے پاکستانی اسجد اقبال کو قبرص کے  مائیکل جورجیو کے ہاتھوں 4-2 سے ناکامی اٹھانی پڑی تھی۔

 دریں اثنا  محمد آصف نے افغانستان کے احمد رسولی کو 0-3 سے ہرا کر  ماسٹرز ایونٹ میں بھی اپنی پیش قدمی کا آغاز کیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں