لاہور: جوئے کی تشہیر کے سبب سرکاری ٹی وی پاک آسٹریلیا میلبورن ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل نشر نہیں کر سکا۔
پرتھ ٹیسٹ میں گراؤنڈ پر جوا کروانے والی کمپنیز کے اشتہار پینٹ نہیں کیے گئے مگر سافٹ ویئر کی مدد سے ورچوئل ایڈورٹائزنگ کی وجہ سے اسکرین پر نظر آتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورچوئل سروگیٹ ایڈورٹائزنگ سے پاکستان میں تنازع
اس صورتحال پر وزارتِ اطلاعات و نشریات نے نوٹس لیتے ہوئے جوئے کے اشتہار نشر نہ کرنے کی ہدایت دی تھی،مسئلے کا کوئی حل نہ نکلنے پر گذشتہ روز میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل پی ٹی وی اسپورٹس پر نہیں دکھایا گیا۔
چینل کا موقف ہے کہ سروگیٹ جوئے کے اشتہارات نشر ہونے پر ہم حکومت کی زیرو ٹالرینس پالیسی تسلیم کرتے ہیں، ہماری براڈ کاسٹرز سے بات چیت جاری ہے، اشتہارات روکنے کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بھی تبادلہ خیال کر رہے ہیں، ہم پْرامید ہیں کہ معاملہ حل ہونے پر ناظرین پاک آسٹریلیا سیریز دیکھ سکیں گے، بحیثیت سرکاری ٹی وی ہماری کوشش ہے کہ مستقبل میں ایسے معاملات پیش نہ آئیں۔