[ad_1]
اسلام آباد:
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کا پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار اہم ہے، آئی ٹی کے ذریعے آبی وسائل، کلائمیٹ پیٹرن اور زرعی ضروریات کے بارے میں درست اور رئیل ٹائم ڈیٹا حاصل ہوتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ’’بدلتے ہوئے آب و ہوا میں بہتر پانی اور فوڈ سیکیورٹی کے لیے جامع پالیسی اصلاحات‘‘ کے موضوع پر پارلیمانی ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ آج ٹیکنالوجی کے استعمال سے پانی کا مناسب استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے، زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ ڈیٹا کا پالیسی سازی میں اہم کردار ہے، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام آئی ٹی کے فروغ اور بہتر پبلک سروسز ڈیلیوری کے لیئے ڈیٹا کو قابل رسائی بنانے کے لیئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں تیزی سے ترقی ملک کے معاشی ترقی میں اس کے اہم کردار کی نشاندہی کرتی ہے، وزارت آئی ٹی جدت، ڈیجیٹل منتقلی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
[ad_2]
Source link