[ad_1]
چین کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں کامیابی پر پہلے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے لیے چین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی لیکن باہمی احترام کی شرط پر مشترکہ مفادات پر مل کر کام جاری رکھیں گے۔
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ اقتصادی جنگ چھیڑ دی تھی اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی اشیا پر بھاری ٹیکس عائد کیا تھا۔
اس تناؤ کا خاتمہ جوبائیڈن کے صدر بننے پر ہوا تھا تاہم اب خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ریپبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے پر کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تاہم جیت کے بعد اپنے حامیوں سے پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کوئی نئی جنگ شروع نہیں کرنا چاہتے بلکہ جو جنگ جاری ہے ان کا خاتمہ کریں گے۔
[ad_2]
Source link