40

پولیس کی زیرحراست ملزم برآمدگی کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک

[ad_1]


اسلام آباد:

تھانہ سمبل میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے دوران برآمدگی کے لیے لے کر جانے والے ملزم کو موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ پولیس ٹیم ملزم کو برآمدگی کے لیے لے کرجا رہی تھی کہ گولڑا موڑ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے اچانک پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی وجہ سے پولیس جوان ملزمان کی فائرنگ سے محفوظ رہے جبکہ زیرحراست ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ملزم اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ملزم سلیمان وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی حالیہ بینک ڈکیتیوں میں ملوث  تھا۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیمیں فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں